کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) الخدمت کراچی نے اپنے واش پروگرام کے تحت الہلال سوسائٹی گلشن اقبال میں 76ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور 24 گھنٹے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے جدید نظام واٹر اے ڈی ایمکا افتتاح کردیا ،پلانٹ سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر آنے کے ساتھ ساتھ واٹر اے ڈیایم کے ذریعے 24گھنٹے پانی دستیاب ہوگا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشدقریشی نے افتتاح کیا ،افتتاحی تقریب میں چیئر مین الہلال سوسائٹی ذیشان اختر، چیئر مین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع، ڈائریکٹر واش پروگرام گوہر الا سلام،چیئر مین یوسی 7اور معززِین علاقہ بڑی تعداد میں شریک تھے ۔