کراچی (اسٹاف رپورٹر) علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہ بات دہشت گردوں اور ان کے سر پرستوں کو برداشت نہیں ہورہی اور وہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور ادارے دہشت گردوں کے خلاف متحد ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہمیشہ ناکام رہیں گی۔