• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج سیکٹر 42، کورنگی کی دیوار پر کچرا پھینکنے پر شکایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج سیکٹر 42، کورنگی نمبر 2½ کی انتظامیہ نے کالج کی چاردیواری کے ساتھ مسلسل کچرا پھینکے جانے، تعفن پھیلنے اور حفاظتی خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) لانڈھی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر صابر حسین کی جانب سے 17 جون 2026 کو جاری کیے گئے ایک سرکاری مراسلے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا کہ علاقے کے رہائشی کالج کی باؤنڈری وال کے ساتھ مسلسل کچرا پھینک رہے ہیں، جس کے باعث کچرے کے ڈھیر روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں اور چاردیواری کمزور ہو کر گرنے کے خطرے سے دوچار ہو گئی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید