• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی، متبادل توانائی کے شعبے میں ہونے والی تحقیق پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، پروفیسر عبدالحمید خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ممتاز سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید خان نے شعبۂ کیمیاء میں قائم ریسرچ لیبارٹری آف بائیو انرجی (RLB) کی تحقیقی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ متبادل توانائی کے شعبے میں ہونے والی تحقیق پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، لیبارٹری کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان کی زیر نگرانی بائیو ڈیزل، بائیو ایتھانول، سنتھیٹک فیولز، ویسٹ کیٹالیسس اور فضلے سے توانائی حاصل کرنے سمیت سمندری وسائل سے متبادل توانائی پر جدید تحقیق جاری ہے، انہوں نے کہا کہ لیبارٹری میں اب تک متعدد پی ایچ ڈی، ایم فل اور ماسٹرز طلبہ اپنی تحقیقی ڈگریاں مکمل کر چکے ہیں، جبکہ 50 سے زائد تحقیقی مقالات بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق توانائی کے پائیدار ذرائع کے فروغ، ماحولیاتی آلودگی میں کمی، درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید