کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی صدر مملکت آصف علی زرداری کو 71ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد،انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی مدبرانہ قیادت، سیاسی بصیرت اور جمہوریت کے استحکام کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، صدر مملکت آصف علی زرداری عوامی خدمت، قومی یکجہتی اور جمہوری اقدار کے فروغ کی علامت ہیں ناصر حسین شاہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت، درازیٔ عمر، کامیابی اور ملک و قوم کی مزید خدمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔