• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور نئی پاکستانی ایئرلائن کی لائسنس کیلئے درخواست جمع، رواں سال آغاز متوقع

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایک اور پاکستانی گروپ نے نئی ائیر لائن نور ایئر ویز کے نام سے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کےحصول کیلئے پاکستان سول ایوی ایشن کو درخواست جمع کروادی ہے۔ نور ائیر ویز کی جانب سے رواں سال فضائی آپریشن شروع کرنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ نور ائیر ویز کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے آپریشن کا آغاز کرے گی۔ فضائی آپریشن ائیر بس 320 ساختہ طیاروں کے ذریعے کیا جائے گا۔ ایک سالہ ڈومیسٹیک آپریشن کے بعد انٹرنیشنل روٹس پر پروازیں آپریٹ ہونگی۔ ادارے نے ائیر لائن آپریشن کے لیے درکار امور اور آر پی ٹی لائسنس کے اجراء سے قبل کے مراحل پر کام شروع کردیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید