کراچی( افضل ندیم ڈوگر )پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئر لائن ایئر انڈس کا لائسنس بحال کردیا ہے۔ ایئر لائن اپنا فضائی آپریشن دوبارہ جلد بحال کرنے کی طیاری کر رہی ہے۔ ایئر انڈس ایئر بس 320 طیاروں کے ساتھ فلائٹ آپریشن چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انڈس ایئر کا آغاز 28 جولائی 2013ء کو کراچی سے ہوا تھا۔ قانون کے مطابق کم از کم 3 طیارے نہ ہونے اور حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی پر سول ایوی ایشن نے ایئر انڈس کا لائسنس یکم جولائی 2015 کو معطل کردیا تھا۔ جس کے بعد سے ایئر لائن کا آپریشن مکمل طور پر بند ہے اور ائیرلائن کے طیارے جناح ایئرپورٹ کراچی میں گراؤنڈ ہیں۔