بجلی صارفین کو زائد بلنگ کے اجراء پر صوبائی وزیر کا شدید اظہار برہمی

April 18, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ نے حیسکو، سیپکو اور کےالیکٹرک کی جانب سے صارفین کو زائد بلنگ کے اجراء پر شدید برہمی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وصول کی گئی رقوم کی واپسی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ہے، انرجی ڈیپارٹمنٹ کے اعلی سطح کے اجلاس کے موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ زائد بلنگ کے حوالے سے فوری طور پر حیسکو، سیپکو اور کےالیکٹرک کے متعلقہ افسران سے ملاقات کرکے صارفین کو زائد بلوں کے اجراء اور وصول کی گئی رقوم کی واپسی و یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں اس کے علاوہ جن سرکاری اور غیر سرکاری صارفین سے ڈیجیٹل میٹر لگانے کے حوالے سے رقوم وصول کی گئیں ہیں فوری طور پر انہیں میٹر لگانے کے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں،انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کو عوام کی خون پسینے کی کمائی اسطرح سے لوٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی ۔