لاہور ائیرپورٹ کی توسیع کا کام جلد دوبارہ شروع ہوگا، ڈی جی سول ایوی ایشن

April 19, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ نے کہا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ عمارت انفرااسٹرکچر توسیع کا کام جلد دوبارہ شروع ہوجائے گا، لاہور ایئرپورٹ پر تسلی بخش کارگردگی نہ ہونے پر ہائوس کیپنگ کمپنی کو بدل دیا جائے گایہ بات انہوں نے 44 ویں ای کچہری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتائی ، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ نے کہا کہو زیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر ہوابازی کی ہدایت پر ای کچہری کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد ملکی اور غیر ملکی فضائی مسافروں کی ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کرنا ہے، فضائی مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اور تارکین وطن کے ایئر لائنز اور ہوائی اڈوں سے متعلق مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔