ہائی کورٹ: پیسٹی سائیڈز کمپنی کے سیلز منیجر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لینے پر نمٹادی گئی

April 20, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ نے لودھراں میں ایک پیسٹی سائیڈز کمپنی کے سیلز منیجر محمد رفیق کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لینے پر نمٹادی ۔تفتیشی شفیق احمد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کو بے گناہ قرار دیا جاچکاہے۔اس کا کمپنی سے کوئی لین دین کا معاملہ نہیں تھا چیک بطور ضمانت دیا گیا تھا۔قبل ازیں پیٹیشنر کے وکیل نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ جام پور ضلع ڈیرہ غازی خان کی کمپنی ایگل کراپ سائنسز نے ضلع کی سطح پر اپنے سیلز منیجر تعینات کیئے تھے۔جنہیں کاشت کاروں سے رابطہ کیلئے کاریں فراہم کی گئیں اور ان سے 20 سے 25 لاکھ روپے مالیت کے چیک لئے گئے۔جن کی بنیاد پر کمپنی اپنے ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرانے انہیں ہراساں و پریشان کررہی ہے۔