مہنگی روٹی کا جواز نہیں، مجسٹریٹس متحرک رہیں، چیف سیکرٹری

April 20, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ )چیف سیکرٹری نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی اور دیگر اخراجات کو مد نظر رکھ کر روٹی کی نئی قیمت مقرر کی گئی، زائد قیمت پر فروخت کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کی ۔ سیکرٹری صنعت نے بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایاکہ26 اضلاع میں روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈی جی خان اور راجن پور میں روٹی کی قیمت 13 روپے، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو میں 12 روپے مقرر کی گئی ہے ، زائد نرخوں سے متعلق شکایات قیمت پنجاب ایپ یا شکایات سیل کے نمبر 080002345 پر درج کرائی جا سکتی ہیں۔ مزید برآں زیر تربیت افسر وں نے پنجاب سول سیکرٹریٹ کا مطالعاتی دورہ کیا۔