ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں خاتون کے ہاں 6بچوں کی پیدائش

April 20, 2024

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجہ بازارمیں ایک خاتون نے بیک وقت6 بچوں کو جنم دیا۔ 6بچوں کو جنم دینے والی ماں کا تعلق ہزارہ کالونی سے بتایا جاتا ہے۔پیدا ہونے والے بچوں میں چاربیٹے اوردوبیٹیاں ہیں۔ ماں سمیت تمام بچوں کی حالت تندرست بتائی جاتی ہے ۔ اس موقع پر بچوں کے والد وحید نے مٹھائی بھی تقسیم کی۔