نئی کابینہ صوبے کی ترقی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیگی، کرن بلوچ

April 21, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے بلوچستان کی نو منتخب کابینہ کوحلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہر کی ہے کہ نئی کابینہ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے کے معاشی و سماجی ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائےگی، انہوں نے کہا کہ کہ نئی صوبائی کابینہ انتہائی باصلاحیت اور مخلص وزرا پر مشتمل ہےجو عوامی امنگوں پر پورا اترے گی اور صوبے میں خوشحالی کی ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی روز اول سے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہی ہماری سیاست کی بنیاد ہے نوجوانوں کوروزگار، تعلیم ، صحت کی بہترین سہولیات اور دیگر مشکلات سے نجات دلانا پیپلزپا رٹی کا منشور ہے ، عوام جانتے ہیںکہ روزگار اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنے جیسا کام پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بلوچستان کی تعمیر وترقی اور یہاں کے عوام کو حقوق دینے کیلئے بے حد سنجیدہ ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پارٹی کے منشور کو عملی جامہ پہناتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپورکردار ادا کر رہے ہیں۔