سوئی گیس کمپنی کا آپریشن کلین اپ دو کمرشل،کمپریسر استعمال پر میٹر منقطع

April 22, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سوئی گیس ملتان کی ٹاسک فورس کا اشرف آباد اور مدینہ کالونی پیراں غائب میں آپریشن کلین اپ دو کمرشل اور ایک کمپریسر استعمال پر میٹر منقطع کر دیا ہے۔ دو صارفین غیر قانونی طور پر گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کررہے تھے ۔ جن کے میٹر منقطع کردیئے گئے۔ ایک صارف کمپریسر مشین کے ذریعے گیس کھینچ رہا تھا جس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا۔ اس طرح اشرف آباد سے مدینہ کالونی کے علاقہ کو کلیئر کردیا گیا۔ آپریشن سے علاقے کا گیس پریشر بہتر ہوگیا ہے ۔ پانچ صارفین غیر قانونی طور پر دو گھروں میں گیس دے رہے تھے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔