مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،موٹر سائیکلوں اور دیگر سامان سے محروم

April 23, 2024

ملتان( سٹافرپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ،موٹر سائیکلوں اور دیگر سامان سے محروم ہوگئےتفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو معتصم نے بتایا کہ ڈیوٹی سے گھر جارہاتھا کہ سورج میانی کے قریب 4 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل اور 21ہزار چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ثمرین کا موبائل ،بی زیڈ کے علاقے میں وسیم کے گھر سےقیمتی سامان، آرٹیفیشل جیولری مالیت 55ہزار،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے محمد ولید کی موٹرسائیکل ،تھانہ ممتازآباد کے علاقے بشیر احمد کی موٹرسائیکل جبکہ چہلیک کے علاقے احمد بخش کا موبائل چوری ہوگئے ،پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔