ضمنی الیکشن میں کامیابی پر لیگی حلقوں کی جانب سے جشن منایا گیا

April 23, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کی ضمنی الیکشن میں کامیابی پر لیگی حلقوں کی جانب سے ملتان میں جشن منایا گیا اور مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ، مسلم لیگ ن لیبر پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹریمیاں محمد رزاق حسین کی رہائش گاہممتاز آباد یوسی49 میں جشن کا اہتمام کیا گیا ، مٹھائی تقسیم کی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا،اس موقع پر کارکنوں نے نعرے بازی کی،اس موقع پرسٹی جنرل سیکرٹریفہمیدہ چوہان بھی موجود تھیں۔