محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری کے زیر اہتمام " عالمی یوم ارض" اور "پلاسٹک فری پنجاب" پر آگاہی واک

April 23, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام " عالمی یوم ارض" اور "پلاسٹک فری پنجاب" کے سلسلے میں آگاہی واک ہوئی جس کی قیادت سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی نے کی۔واک میں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر انصر محمود چٹھہ ، مہتمم جنگلات ملتان راشد محمود اور محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ ر سرفراز خان مگسی نے کہا کہ شجر کاری ہی موسمیاتی تغیرات اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کا سب سے آسان، فوری اور سستا طریقہ ہے ، پلا سٹک نہ صرف انسانی صحت کے لیے مضر ہے بلکہ ماحول میں آلودگی کی بڑی وجہ بھی ہے۔