چلڈرن ہسپتال کےڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کا ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف کے ہمراہ تعمیراتی کاموں کا جائزہ

April 23, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال کےڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف کے ہمراہ مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیااور سائٹ انجینئرکو تعمیراتی کام جلد از جلد اور بہترین معیار پر مکمل کرنے کی ہدایات دیں،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد بھی ہمراہ تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے کہا کہ نیو ایمرجنسی، آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ، پیتھولوجی ڈیپارٹمنٹ اور میڈیکل وارڈز میں تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ،جہاں روزانہ کی بنیاد پر آنے والے ہزاروں بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے،دیگر شعبوں کا تعمیراتی کام بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔