دھاندلی کا رونا رونے والے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ،ن لیگ

April 23, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ کے ممبر قومی اسمبلی وصدر لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کلین سویپ نے ثابت کیا ہے کہ عوام ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے۔افسوس کی بات ہے کہ غنڈا گردی کرنے والے عناصر ابھی تک یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے، دھاندلی کا رونا رونے والے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔