خیبر پختونخوا ‘12ملین بچوں کو پیٹ کی کیڑوں کی دوائی فراہم

April 24, 2024

پشاور(جنگ نیوز)صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے آئی آر ڈی پاکستان اور ایویڈینس ایکشن کے وفد سے ملاقات کی جس نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی و پالیسی ایڈوائزر سمیرا شمس کی قیادت میں ڈی وارمنگ پروگرام سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر، سینئیر پروگرام ایڈوائزر قدیر بیگ و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیر صحت نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اگلے 3سالوں میں سکول جانے کی عمر کے بچوں میں آنتوں کے کیڑوں کے چیلنج/خطرات پر قابو پانے کی پوری کوشش کریگی۔اجلاس میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں ابھی تک تقریبا 12ملین بچوں کو پیٹ کی کیڑوں کی دوائی دی جاچکی ہے اور اگلے 3سالوں میں 80لاکھ بچوں کو پیٹ کی کیڑوں کی خاتمے کی موثر ومحفوظ دوائی فراہم کی جائیگی۔صوبہ کے 22اضلاع میں پانچ سے چودہ سال کے 82لاکھ سے زائد بچوں کو آنتوں کے کیڑوں سے بچانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔