ایم ایس سی باٹنی، کیمسٹری اور ایم اے مطالعہ پاکستان کے نتائج کا اعلان

April 24, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا نےایم ایس سی باٹنی پارٹ دوم سالانہ امتحان2022ءکے نتائج کا اعلان کردیا ،نتائج کے مطابق امتحان میں کل 11امیدوارن نے شرکت کی اور تمام 11 پاس ہوگئے ،ایم ایس سی کیمسٹری پارٹ سکینڈسالانہ امتحان 2022 کے امتحان میں 52 امیدوارن نے شرکت کی،ان میں سے 28 پاس اور 24فیل ہوگئے،ایم اے مطالعہ پاکستان دوسرا سالانہ امتحان 2022پارٹ سیکنڈ کے امتحان میں 89امیدواروں نےشرکت کی، 54پاس اور35فیل ہو گئے ۔