بارش کے بعد شہر میں آپریشن کلین اپ کا آغاز کردیا گیا

April 24, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے حالیہ بارش کے بعد شہر بھر میں آپریشن کلین اپ کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں عملہ صفائی نے سیوریج نالوں اور شاہراہوں سے نکاسی آب کیلئے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔بھاری مشینری کے ذریعے بارش کے بعد کیچڑ اور گردو غبار کا خاتمہ کیا گیا جبکہ ڈیوائیڈرز کی صفائی کیلئے جدید ترین ویکیوم سویپر کو بھی فیلڈ میں بھیج دیا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے شہر میں صفائی عمل کا معائنہ کیا، اس موقع پر سی ای او کا نشیبی علاقوں میں فوری صفائی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔سی ای او کا کہنا تھا کہ شہری صفائی کی شکایت کنٹرول روم نمبر 1139 پر درج کراسکتے ہیں۔