• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکولوں میں درسی کتب کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں درسی کتب کی طلب میں گزشتہ تین سال کے دوران غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو سرکاری تعلیمی اداروں کی بحالی، طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اور تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت بلوچستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا واضح عکاس ہے۔ترجمان کے مطابق بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کو سرکاری اسکولوں کے لیے تعلیمی سال 2025 کے دوران 96 لاکھ درسی کتب کی طلب موصول ہوئی تھی، جبکہ تعلیمی سال 2026 کے لیے یہ تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 28 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اسی طرح آئندہ تعلیمی سال 2027 کے لیے درسی کتب کی طلب میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور بورڈ کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 70 لاکھ درسی کتب کی طلب موصول ہوئی ہے۔ گزشتہ تین سال کے اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کی تعداد اور درسی کتب کی ضرورت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے تعلیم دوست وژن اور صوبائی حکومت کی تعلیمی ترجیحات کے تحت صوبے بھر میں غیر فعال سرکاری اسکولوں کو دوبارہ فعال بنانے اور وہاں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید