• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارہ ٹاؤن کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے، واسا

کوئٹہ( پ ر) محکمہ واسا نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ہزارہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل کے آخر ی مراحل میں ہےہزارہ ٹاؤن کی آبادی کو سجاول آباد سے پانی فراہم کیا جائیگااس اہم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بلوچستان ہائیکورٹ کے موجودہ اور سابق چیف جسٹس و ججز صاحبان کا کردار قابل ذکر ہے جنہوں نے طویل عرصے تک کیس کےمختلف قانونی اور انتظامی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیکر زمین کے تنازعے کے حل کے لیے احکامات جاری کرکے محکمہ واسا کو منصوبے کی تکمیل، ٹیوب ویلز کو فعال بنانے اور متعلقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دیں مذکورہ منصوبہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل کے فنڈز سے منظور کیا گیا تھا۔
کوئٹہ سے مزید