کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اپوزئی نوجوانان ایکشن کمیٹی ژوب کے رہنماؤں عظیم مندوخیل اور نور خان مندوخیل نے ژوب بازار اور ملحقہ اپوزئی قبیلے کی اراضی کیسیٹلمنٹ میں 6 افراد کے نام درج کرنے کی مذمت کی ہے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلی اپوزئی قبیلے کی ملکیت ہے لوگوں کی ضروریات کے مطابق کاروبار اور رہائش کیلئےزمین مہیا کرنے کیلیے14خاندانوں میں سے ایک ایک فرد لے کر ایک کمیٹی بنائی گئی اپوزئی کے تمام شاملات 6 افراد کے ناموں پر ہوئے 14 یا 15ہزار نفوس کو ان کے حق سے محروم کردیا گیااس صورتحال کا نوٹس لیاجائے۔