کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) قلات کے رہائشی عبد المجید نیچاری نےپریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے لائبہ ستار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عبدالسلام میرا بھانجا اور نظر محمد نیچاری کا بھتیجا ہے جس کے غیرقانونی اقدام کو مسترد کرتے ہیں تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیںانہوں نے کہا کہ لائبہ کے اغواء کے ایک ماہ بعد عبدالستار نیچاری کے قتل کا واقعہ پیش آیا مقدمہ بھی عبدالسلام کے خلاف درج کرایا گیا جس کے بعد وہ فرار ہوا اور اپنے گھر کا سامان اور خاندان کے دیگر افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا اس کی جانب سےسامان کی چوری کا الزام بے بنیاد ہےان سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہیںعبدالسلام نیچاری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔