• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ جلسہ عوام میں نئی امید پیدا کرے گا‘ ہدایت الرحمٰن بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ عوام بدل دو نظام ، حق دو بلوچستان مہم کے تحت بدامنی، خوف و دہشت، مہنگائی، بے روزگاری اور بارڈرز و شاہراہوں کی بندش کے خلاف اور قیام امن و حقوق کے حصول کے لیے 22 نومبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں انہوں نے امرائے اضلاع اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جلسے میں حافظ نعیم الرحمٰن خصوصی شرکت کریں گے جلسہ بلوچستان میں خوف و دہشت کے ماحول کے خاتمے اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں نئی امید پیدا کرے گا ۔ عوام اور نوجوان مایوس نہ ہوں بلکہ جماعت اسلامی کا ساتھ دے کر حقوق کے حصول اور امن کے لیے جمہوری مزاحمت کا راستہ اختیار کریں۔
کوئٹہ سے مزید