کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشنز ضیاء الحق مندوخیل کی ہدایت پر پشتون آباد پولیس نے ون ویلنگ، سڑکوں پر خنجروں کی نمائش اور موٹر سائیکلوں پر گروپ بنا کر شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی۔کارروائی ایس ایچ او تھانہ پشتون آباد فضل الرحمان خلجی اور ان کی ٹیم نے کی۔