کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ائیرپورٹ پولیس نے اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے ایک کاروائی کے دوران ملزم محمد حسین ساکن سرانان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔