کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق پولیس لاش ہسپتال لائی جس کے بعد اہلکار لاش واپس لے گئے۔ بعدازاں لاش دوبارہ لائی گئی، تاہم اس مرتبہ ہسپتال انتظامیہ کو پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔ترجمان نے واقعے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لاش کی دوبارہ منتقلی کے وقت ہسپتال انتظامیہ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ انتظامیہ کے نوٹس میں آتے ہی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔