یورپی یونین، مصنوعی ذہانت کے خطرات سے بچنے کیلئے قوانین کی منظوری

May 23, 2024

برسلز (اے ایف پی) یورپی یونین نے مصنوعی ذہانت کے خطرات سےبچنے کیلئے قوانین کی منظوری دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی رکن ریاستوں نے گزشتہ روز مصنوعی ذہانت سے متعلق تاریخی اصولوں کی حتمی توثیق کر دی ہےاوپن اے آئی کےچیٹ جی پی ٹی جیسے طاقتور نظاموں پر حکمرانی کریں گے۔ یورپی پارلیمنٹ نے مارچ میں پہلے ہی اس قانون کی منظوری دے دی تھی اور اب یہ آنے والے دنوں میں یورپی یونین کے سرکاری جریدے میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل ہو جائے گا۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یورپ میں ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ قانون شہریوں کو مصنوعی ذہانت کے خطرات سے بچائے گا۔ تخلیقی مصنوعی ذہانت کی دیگر مثالوں میں ڈیل ای اور مڈ جرنی شامل ہیں، جو روزمرہ کی زبان میں ایک سادہ ان پٹ کے ساتھ تقریباً کسی بھی انداز میں تصاویر تیار کر سکتے ہیں۔ اے آئی ایکٹ نامی قانون خطرے پر مبنی نقطہ نظر اختیار کرتا ہےکہ اگر کوئی نظام زیادہ رسک والا ہے، تو ایک کمپنی کے پاس شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ذمہ داریوں کا ایک سخت مجموعہ ہوتا ہے۔