عالمی انعامی فہرست میں برطانیہ کے پانچ اسکولوں کا نام شامل

June 15, 2024

لندن (پی اے) عالمی انعامی فہرست میں برطانیہ کے پانچ اسکولوں کا نام شامل کر لیا گیا ہے۔ ایک ایسا اسکول جو خصوصی تعلیمی ضروریات والے بچوں کو کلاس روم کی انتہائی مہمات پر لے جاتا ہے، وہ عالمی تعلیمی انعام کے لئے دوڑ میں شامل ہے۔ وینچررز اکیڈمیبرسٹل میں ہر عمر کے بچوں کا خصوصی اسکول، برطانیہ کے ان پانچ اسکولوں میں سے ایک ہے، جو ٹی 4ایجوکیشن ورلڈ کے بہترین اسکول کے انعامات کے لئے سرفہرست 10 شارٹ لسٹ میں شامل ہے۔ آٹزم کے شکار بچوں کے سرکاری اسکول کو لندن کے ایک سیکنڈری اسکول کے ساتھ ساتھ مشکلات پر قابو پانے کیلئے دنیا کے بہترین اسکولوں میں شامل کیا گیا ہے۔ کنگس فورڈ کمیونٹی اسکول، نیوہم، مشرقی لندن کا ایک سرکاری اسکول، جہاں 72 فیصد شاگرد انگریزی کو دوسری زبان کے طور پر بولتے ہیں اور تقریباً نصف مفت اسکول کے کھانے کے اہل ہیں، مشکلات کو عمدگی میں بدلنے کے لئے انعام کیلئے دوڑ میں ہیں۔ گرینج اسکول، مانچسٹر میں ہرعمر کے بچوں کا خصوصی اسکول ہے، جو آٹزم کے شکار بچوں کو حقیقی زندگی میں سیکھنے کے تجربات فراہم کرتا ہے، جس میں ایک فارم، شاگردوں سے چلنے والی کافی شاپ اور ایک رول پلے گاؤں شامل ہیں، اس کو اختراعی انعام کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ دنیا کے پانچ بہترین انعامات کے فاتحینکمیونٹی تعاون، ماحولیاتی عمل، اختراع، مشکلات پر قابو پانےاور صحت مند زندگیوں کی حمایت کیلئے ہیں۔ ہر ایک کو 10000امریکی ڈالر (7800) پاؤنڈز ملیں گے۔ پچھلے سالمیکس رینے ہینڈ ان ہینڈ یروشلم اسکول، اسرائیل میں ایک دو لسانی اور مربوط یہودی-عرب اسکولکو مشکلات پر قابو پانے کے لئے عالمی انعام کا تاج پہنایا گیا۔وینچررز اکیڈمی کے ایگزیکٹو ہیڈ ٹیچر ٹریسٹن ولیمز نے پی اے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ بچے جس سفر پر گئے ہیں، وہ واقعی، واقعی قابل ذکر ہے 2019میںاسکول نے زمین پر سب سے گیلے کلاس روم کی مہم کی قیادت کی، جہاں ایک جہاز دو ماہ کے دوران برطانیہ کے ساحلی پٹی کے اردگرد چلا گیا، جس میں شاگرد اور اساتذہ سوار تھے۔ اسکول کا ارادہ ہے کہ اگلے تعلیمی سال میں طلباء کو زمین کے سب سے خشک کلاس روم میں عمان کے کچھ ریگستانوں میں چہل قدمی کرنے کے لئے بھیجے۔ عالمی انعام کے لئے شارٹ لسٹ کئے جانے پرمسٹر ولیمز نے کہایہ میرے ساتھیوں کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جو کچھ کرتے ہیں، اس کے بارے میں وہ کتنے ہوشیار ہیں اور یہ دورے اسکول کی صرف ایک کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے بالغ لوگ لفظی طور پر ایک بچے کی زندگی کو بدلنے کے لئے زمین کے کناروں تک جائیں گے۔ ریچل کلفورڈگرینج اسکول کی ہیڈ ٹیچرنے کہا کہ شاگرد کلاس روم سے باہر ہیں جو ہر ایک سبق کے حصے کے طور پر افزودگی کے شعبوں میں حقیقی زندگی کے بارے میں سیکھنے کے تجربات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء فارم پر رہتے ہوئے ریاضی جیسے مضامین سیکھ سکتے ہیںاور رول پلے گاؤں اور شاگردوں کے زیر انتظام کافی شاپ بچوں کو اپنی بات چیت کی مہارتوں پر عمل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ محترمہ کلفورڈ نے پی اے کو بتایا کہ ہمیں یہاں گرینج میں ایک حقیقی جذبہ ملا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم اپنے بچوں کو ہمیں چھوڑنے کے بعد زندگی کے اگلے مرحلے کے لئے تیار کریں، ملازمت یا مزید تعلیم میں ایک کامیاب شہری بننے کے لئے مکمل طور پر تیار ہوں۔ اونتی ہاؤس سیکنڈری اسکولاسٹینمورشمالی لندن میں ایک ریاستی ہندو اسکولاور لیڈیارڈ پارک اکیڈمیسوئڈن، ولٹ شائر کا ایک ریاستی اسکولدونوں صحت مند زندگی کے انعام کے لئے دوڑ میں ہیں۔ ٹی 4 ایجوکیشن کے بانیوکاس پوٹا نے کہا کہ جب تک ہم عالمی سطح پر تعلیم کو درپیش فوری چیلنجوں کو حل نہیں کرتے،کوویڈ کی وجہ سے سیکھنے کے خلاء سے لے کر دائمی کم فنڈنگ ​​تک اور اساتذہ کی فلاح و بہبود، بھرتی اور برقرار رکھنے کے بحران تک،ہم اگلی نسل کو ناکام کر دیں گے۔ ٹریل بلیزنگ یو کے اسکول جیسے وینچررز اکیڈمی، کنگس فورڈ کمیونٹی اسکول، گرینج اسکول، اوانٹی ہاؤس سیکنڈری اسکول اور لیڈیارڈ پارک اکیڈمی، جنہوں نے ایک مضبوط ثقافت کو فروغ دیا ہے اور وہ زندگی میں اختراع کرنے سے نہیں ڈرتے، وہ فرق ظاہر کرتے ہیں جو بہت سے لوگوں کے لئے کیا جا سکتا ہے۔ ہر جگہ کے اسکول اب ان کے حل سے سیکھ سکتے ہیںاور اب وقت آگیا ہے کہ حکومتیں بھی ایسا کریں۔ پانچ انعامات میں سے ہر ایک کے لئے سرفہرست تین فائنلسٹ کا اعلان ستمبر میں کیا جائے گا اور اس کے بعد نومبر میں فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔