برسلز ائرپورٹ کے کارگو ایریا میں آگ لگ گئی

June 15, 2024

برسلز(نمائندہ جنگ) برسلز ائر پورٹ ایریا میں گذشتہ روز آگ لگ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ آگ برسلز ائر پورٹ کے کارگو ایریا میں لگی تھی جو برو کارگو کہلاتا ہے۔ کارگو میں آگ لگنے کے باعث گہرے دھوئیں کا بڑا بادل بن گیا تھا جو ارد گرد کی آبادی کو متاثر کرتا رہا ۔ سیاحوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کی وجہ سے ائر پورٹ پر کافی رش تھا لیکن خوش قسمتی یہ رہی کہ ائر پورٹ پر فلائٹ آپریشن پھر بھی جاری رہا ۔