انٹرنیٹ پر موجود مواد غائب ہونے کا انکشاف

May 23, 2024

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود ویب پیچ اور آن لائن مواد غائب ہو رہا ہے۔واشنگٹن میں قائم پیو ریسرچ سینٹر میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق صفحات کے ڈیلیٹ یا ہٹا دیے جانے کی وجہ سے انٹرنیٹ کا بڑا حصہ ختم ہو رہا ہے۔ انٹرنیٹ پر 2013 میں جتنے ویب پیج تھے ان کا 38 فیصد حصہ غائب ہو چکا ہے یہاں تک کہ نئے ویب پیج بھی غائب ہوتے جا رہے ہیں تحقیق کے مطابق 2018 میں موجود ویب صفحات کا 8فیصد حصہ دستیاب نہیں ہے۔