برمنگھم، ملک نذیر احمد کی اہلیہ کا نمازہ جنازہ، مقامی قبرستان میں سپرد خاک

May 23, 2024

برمنگھم (نمائندہ جنگ) برمنگھم ا لم روک کی ممتاز کاروباری شخصیت ملک محمد نذیر کی اہلیہ گزشتہ روز وفات پا گئیں جن کی نماز جنازہ مسجد ضیاءالقرآن برمنگھم میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپردخاک کردیاگیا۔ نماز جنازہ میں برمنگھم سمیت دیگر دوردراز شہروں کے علاوہ PLYMOUTH سے بھی عزیز اقارب اور دیگر سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیں کیں۔ ملک نذیر احمد جو عرصہ 50سال سے برمنگھم میں موجود ہیں۔ ملک نذیر احمدکی اہلیہ انسانیت کی خدمت کرتیں اور ہمیشہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیتیں تھیں۔ نماز جنازہ کے بعد عوام کے لیے لنگر کو بھی انتظام کیا گیا تھا ملک نذیر احمد نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جو مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے۔علاوہ ازیں پاکستان برٹش ویلفیئر کونسل اور اہم سرکاری و غیر سرکاری شخصیات نے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی