سٹی کورٹ میں عدالتی بائیکاٹ جاری

May 24, 2024

کراچی(محمد ندیم/اسٹاف رپورٹر) لاہور میں وکلا برادری کے خلاف ناخوشگوار واقعے کے خلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سٹی کورٹ میں عدالتی بائیکاٹ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں روزانہ 11بجے سے عدالتوں کا بائیکاٹ ہورہا ہے۔ وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔ کراچی بار کی میڈیا کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ فوزیہ خان نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ احتجاج اور عدالتی بائیکاٹ لاہور میں وکلا برادری کے خلاف نارواسلوک کے خلاف کیا جارہا ہے۔