ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت ویڈیو لیک کیس کی تازہ صورتحال سے آگاہ کردیا

May 24, 2024

--- فائل فوٹو

پاکستانی معروف سیاسی شخصیت اور میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی پہلی اور سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے عدالت میں زیر سماعت نازیبا ویڈیوز لیک کیس کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عدالت میں زیر سماعت نازیبا ویڈیوز لیک کیس کی تازہ صورتحال سے صارفین کا آگاہ کیا۔

ان کی شیئر کردہ پوسٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے مقدمے میں شریک ملزم یوٹیوبر کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم یوٹیوبر کے موبائل فونز ضبط نہ کرنے پر ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری تمام فونز کو قبضے میں لینے کا حکم جاری کیا۔

اس کیس میں نامزد دوسری ملزمہ عامر لیاقت حسین کی تیسری و سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش ہوئی جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری کے باعث عدالت نے سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔