فورٹ روڈ نذر چوک پر ریلوے پٹڑی سے حادثات

May 25, 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) فورٹ روڈ راولپنڈی نذر چوک سڑک کے متوازی ریلوے پٹڑی گزرنے سے موٹر سائیکل سواروں کا پھسل کر گرنا معمول بن گیا۔ مقامی سماجی رہنما جواد احمد کے مطابق سڑک پر موجود ہاریزنٹل پٹڑی پر کبھی کبھار ہی ریل گزرتی ہے لیکن ان پٹڑیوں سے ٹائر الجھ کر اکثر موٹر سائیکل سوار اور ساتھ بیٹھے افرادگر کر زخمی ہو چکے ہیں۔