مادھوری کے ساتھ ڈانس کو کارتک نے ایک خواب قرار دے دیا

May 25, 2024

اداکار کارتک آریان نے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ڈانس کو اپنے لیے خواب قرار دے دیا۔

ابھرتے ہوئے بھارتی اسٹار اداکار کارتک آریان کی بیوٹی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کارتک آریان اپنی نئی آنے والی فلم چندو چیمپئن کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسکے لیے وہ کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے۔

اسی سلسلے میں وہ ریئلٹی شو ڈانس دیوانے کی ایک قسط میں شریک ہوئے جس میں مادھوری ڈکشٹ جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

شو کے دوران انہوں نے اسٹیج پر اپنی فلم کے گیت ستیاناس پر مادھوری کے ساتھ ڈانس کیا۔

کارتک نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈانس کی اس ویڈیو کو شیئر کیا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کارتک آریان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادھوری کے ساتھ رقص کرنا ایک خواب جیسا تھا۔


اس پوسٹ کو مداحوں نے بھی اسے خوب پسند کیا اور انکی تعریف میں نہ تھمنے والا تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔