انجینئر گھر سے بلا کر قتل

May 27, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی تیرہ ٹو میں 35سالہ انجینئر بابر نصیر کو گھر سے باہر بلا کر قتل کر دیا گیا۔ واردات سے قبل مبینہ قاتلوں نے مقتول کو مٹھائی کا ڈبہ پیش کیا اور مقتول کے ہاتھوں گھر سے لایا گیا پانی بھی پیا۔ مقتول کے بھائی اسد نصیر نے تھانہ سنبل کو بتایا کہ 25مئی رات 9بجے دو افراد ڈلیوری بوائے کے روپ میں آئے تھے۔ مقتول کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے اور غیر شادی شدہ تھا۔ تاحال لواحقین نے کسی پر ذمہ داری عائد نہیں کی۔