سی ڈی اےآپریشن ، 75 کمرے مسمار، 125 کنال اراضی واگزار

May 27, 2024

اسلام اآباد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے اتوار کے روزسیکٹر I-12 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ بھاری مشینری کی مدد سے 75 سے زائد غیر قانونی کمرے مسمار جبکہ 125 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی ۔ آپریشن میں ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران سمیت دیگر نے حصہ لیا۔ گزشتہ روز چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی تھی سیکٹرز کی زمین غیر قانونی قا بضین سے واگزار کروا کر ترقیاتی کام مکمل کئے جا ئیں۔ واگزار کروائی گئی اراضی سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دی گئی ۔ سی ڈی اے ترجمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔