طالبات میں خون کی کمی کے خاتمے کیلئے ایم اویوز پردستخط

May 29, 2024

لاہور(خبرنگار)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام اللہ والے ٹرسٹ اور 3 یونیورسٹیوں میں طالبات میں خون کی کمی کے خاتمے کے لیے ایم اویوز پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب پی ایچ ای سی کے ہیڈ کوارٹر ارفع کریم ٹاور میں ہوئی۔ صدارت چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر نے کی۔ شاہد لون ،ڈاکٹر ہادیہ اعوان، ڈاکٹر فلیحہ زہرہ کاظمی اور ڈاکٹر شگفتہ ناز نے دستخط کیے۔ ڈاکٹر خالد منظور بٹ، ڈاکٹر شازیہ لون اور حسن رانا بھی موجود تھے۔