کوئٹہ کے علاقے گنج بائی پاس میں 2 سال کا بچہ پولیو سے معذور

June 08, 2024

کوئٹہ کے علاقے گنج بائی پاس میں دو سال کا بچہ پولیو سے معذور ہوگیا۔

حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک پولیو سے پانچ بچے متاثر ہوچکے ہیں، بلوچستان میں پولیو سے 4 اور سندھ میں ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر سے نئے کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چھٹے روز بھی جاری رہی، ہیٹ ویو کے زیر اثر چھ اضلاع میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلارہی ہیں۔