کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) ریجنل الیکشن کمشنر کراچی نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا، اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکم بلوچ، درخواست گزار آزاد امیدوار (پی ٹی آئی) خالد محمود ایڈووکیٹ سمیت دیگر تمام امیدواروں کو ذاتی طور یا اپنے نمائندوں کے ذریعے 14 جون کو صبح 11 بجے اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، امیدوار خالد محمود ایڈووکیٹ نے مبینہ دھاندلی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔