کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے گلستان جوہر میں ایس ٹی 6 رفاہی پلاٹ پر قابض ذمہ دار کے ڈی اے افسران کے خلاف چیف سیکریٹری کو کارروائی کی ہدایت کردی، درخواست گزار کے وکیلنے کہا کہ مسجد کے لیے مختص ایک ہزار گز کے پلاٹ پر برطرف اہلکار اسحاق لاشاری اور دیگر نے قبضہ کر لیا ہے، 9 سال گزر جانے کے باوجود قبضہ ختم نہ کروانے پر عدالت کے ڈی اے حکام پر برہم ہوگئی، عدالت نے قبضے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف آئی جی سندھ کو بھی کارروائی کا حکم اور احکامات پر عملدرآمد کروا کر 2ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔