کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں انصاف اور انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے امن ناگزیر ہو چکا ہے، امریکی صدر کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات قائم کئے جائیں وہ انسانیت کیلئے شدید خطرہ بنتا جارہا ہے۔ یہ امر بھی قابلِ توجہ ہے کہ ایرانی قوم نے ہر دور میں بیرونی دباؤ، پابندیوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آج بھی وہ اپنی خودمختاری، نظریاتی شناخت اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔