کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی کے شعبہ تفتیش نے مبینہ طور پر گھر کا تالا توڑ کر چوری میں ملوث ملزم فیصل اسلم کو گرفتار کرکے چوری شدہ 60تولہ سونے کے زیورات اور 6لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ضلع وسطی انعم تجمل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ چوری کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مکان کا مالک عمرہ کی ادائیگی کے لئے بیرون ملک گیا ہوا تھا۔