کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار میں مسلح ملزمان نے 17سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرنے کے بعدزیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق گلشن معمار میں مسلح ملزمان نے 17 سالہ لڑکی کواغواء کرنے کے بعد اسلحہ کے زور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ 3لزمان مجھے بے ہوش کرکے گاڑی میں اغوا کرکے لے گئے تھے،جنگل جیسی جگہ پر زیادتی کی گئی،سردار نامی شخص نے مجھ سے زیادتی کی، اسلحے کے زور پر مجھ پر تشدد بھی کیا گیا، مقدمہ درج کرانے گئے تو پولیس نے کہاکہ پہلے میڈیکل کراؤ، زیادتی کے واقعے میں ا یف آئی آر کے عدم اندراج اور تاخیر کی شکایت پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایچ او گلشن معمار کی معطلی اور عہدے میں تنزلی کے احکامات جاری کردیئے، ایس ایس پی ویسٹ سے واقعہ سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ متاثرہ لڑکی اور اسکے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی میں پس و پیش و تاخیری حربوں پر جامع انکوائری اور تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔