• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر ہالٹ بلال ٹاؤن میں کئی برس سے بد بو دار پانی کی فراہمی جاری ہے، کے ایم خلیل

کراچی(جنگ نیوز) محلہ اتحاد کمیٹی کے چیئر مین کے ایم خلیل نے کہا ہے کہ ملیر ہالٹ بلال ٹاؤن میں کئی برس سے بد بو دار پانی کی فراہمی سے مکین شدید اذیت کا شکار ہیں ، پینے کے پانی کی لائنوں میں کئی جگہ سیوریج لائن مل چکی ہیں ، اس سلسلے میں کئی بار شکایت کی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ، انہوں نے واٹر بورڈ کے ایم ڈی ، ایکسئن،وزیر بلدیات،مئیر کراچی، گورنر سندھ اور امیر کراچی جماعت اسلامی سے اپیل کی اس جانب فوری توجہ دیں ،پرانی لائن سے کنکشن کاٹ کر ڈملوٹی ایچ آر سے پانی کی لائن جوڑدی جائے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید