مہاجرین بارے شفاف قوانین موجود ہیں‘ جے یو آئی پاکستان

June 16, 2024

کوئٹہ(پ ر) جے یو آئی پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک صوبائی نائب امیر مولانا محمد عالم لانگو حاجی امین اللہ امین مولانا عبد الغنی ساسولی حاجی عبدالرزاق لانگو حافظ منصور احمد مینگل ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی حاجی قاسم شاہ اور گریگری انوسینٹ نے کوئٹہ اور پشین میں مبینہ طور پر رات کے اندھیرے میں گھروں پر چھاپے اور سابق صوبائی وزیر مولانا اللہ داد خیر خواہ کے بھائی سمیت دیگر افراد کو ملک بدر کرنے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے بڑھتے ہیں افغان مہاجرین اور غیر ملکیوں کے بارے میں قوانین اور ان قوانین پر عملدرآمد کا شفاف طریقہ موجود ہے صدیوں سے اپنی سرزمین پر رہائش پذیر لوگوں کو اس طرح راتوں رات کارروائی کرکے ملک بدر کرنے کی بظاہر کوئی ضرورت نظر نہیں آتی جس کی شہریت کے بارے میں سوال درپیش ہو اس کو طلب کرکے وضاحت مانگنی چاہیے ۔